بنی گالہ، زمین کے تنازع پر  ایک شخص قتل،3 زخمی

Jan 28, 2021 | 10:50:AM
بنی گالہ، زمین کے تنازع پر  ایک شخص قتل،3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

 اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ 2 پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا ۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔