کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا

Feb 28, 2024 | 22:04:PM
کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق کراچی میں 29 فروری سے یکم مارچ تک ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک  کیا جائے، چھوٹے طیاروں کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے، بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں، محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر  تعینات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کی آمد سے قبل ہی ہول سیل مارکیٹ میں کھجور مہنگی، فی کلو قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

ی اے اے  کا مزید کہنا ہے کہ ٹارمک  ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے، بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایئرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ سی اے اے نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔