رمضان کی آمد سے قبل ہی ہول سیل مارکیٹ میں کھجور مہنگی

Feb 28, 2024 | 19:47:PM
رمضان کی آمد سے قبل ہی ہول سیل مارکیٹ میں کھجور مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فراض رمضان) رمضان کی آمد سے قبل ہی ملتان کی ہول سیل مارکیٹ اور غلہ منڈی میں ایرانی کھجور 4 ہزار روپے فی من مہنگی ہو گئی۔

رمضان کی آمد ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے کہ وہ اللہ کی رحمت سے اپنی خالی جھولیاں بھرے اور گناہوں کی بخشش کروائے، دنیا بھر میں اس مقدس اور بابرکت مہینے کی آمد سے قبل ہی تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی جاتی ہے لیکن دینِ اسلام کے نام پر معرضِ وجود میں آنے والے واحد ملک پاکستان میں حالات اس کے برعکس ہیں، اس بابرکت ماہ کی آمد سے قبل ہی ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتیں ہیں، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی کیلئے نامزدگیاں کر دیں، نامزد رہنماؤں کا تعلق کس کس پارٹی سے ہے؟

ایسی صورتحال میں ملتان کی غلہ منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہو گئی، غلہ منڈی ملتان کے آڑھتی کا کہنا ہے کہ 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ میں شارٹ ہے اور مہنگی فروخت ہو رہی ہے، بیوپاریوں نے کولڈ سٹوریج کھجوروں سے بھرا ہوا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو کھجور 20 ہزار روپے من ہو جائے گی۔