بلوچستان اسمبلی کا انجینئر زمرک کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس کل تک ملتوی

سپیکر میر جان محمد جمالی کی عدم موجودگی پر سینئر رکن کو اجلاس کی صدارت کیلئے نامزد کیا گیا

Feb 28, 2024 | 17:04:PM
بلوچستان اسمبلی کا انجینئر زمرک کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)سینئر رکن اسمبلی انجینئر ذمرک کی زیر صدارت ہونے والا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی  کر دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا،سپیکر میرجان محمد جمالی کی عدم موجودگی پر سینئر رکن کو نامزد کیا گیا، گورنر بلوچستان نےسینئررکن کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انجنیئر زمرک پارلیمنٹ میں موجود نہ ہوں تو سابق سپیکر راحیلہ درانی صدارت کریں گی،ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے ،سپیکر جان محمد جمالی مصروفیات کی وجہ سے کوئٹہ میں نہیں ہیں جس کے باعث گورنر نے سینئر رکن اسمبلی زمرک کی صدرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا،انجنیئر زمرک کا شمار بلوچستان اسمبلی کے سینئر ترین ارکان میں ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟نواز شریف کا 7 سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر ارکان اسمبلی سے سوال