روس کے حملے ۔۔یوکرین میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ 

Feb 28, 2022 | 10:59:AM
تباہ کردیا
کیپشن: دنیا کا سب سے بڑا جہاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے میں دنیا کا سب سے بڑا جہازانتونوف 225 بھی تباہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کو چار روز گزر گئے مگر روس ابھی تک یوکرین کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں ناکام ہوا ،حملے کے چوتھے روز روسی فوج نے گوستومل کے ایئرپورٹ پربمباری کی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود جہاز انتونوف 225 مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔یہ حملہ دارالحکومت سے تقریباً 20 کلومیٹر پر ہوا۔

روس کے حملے سے یوکرین میں شدید تباہی مچی ہوئی اور بجلی گیس اور انٹرنیٹ کا نظام شدید درہم برہم ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں لکھا ’ماریہ، اے این 225 دنیا کا سب سے بڑا جہاز تھا۔ روسی اس کو تباہ کر سکتے ہیں مگر ہمارے یورپ کی آزاد، مضبوط اور جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتے، ہم غالب آئیں گے۔یہ جہاز بنیادی طور پر روس کے ایروناٹیکل پروگرام نے ہی تیار کیا تھا اور اس نے 1988 میں اپنی پہلی پرواز بھری تھی۔
یوکرین کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن آج اتحادیوں کو ٹیلی فون کال کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق ’کال میں روس کے حملے کے بعد بننے والی ’صورت حال‘ اور ’تعاون و مشترکہ ردعمل‘ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔‘
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ ،شوٹنگ میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ بال بال بچیں