یوکرین جنگ ،شوٹنگ میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ بال بال بچیں

Feb 28, 2022 | 10:31:AM
یوکرین جنگ
کیپشن: یوکرین جنگ کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین میں روسی حملے کے وقت فلم کی شوٹنگ میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ بال بال بچیں۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یوکرین میںجنگ لگی ہوئی ،کئی شہردھماکوں سے لرز رہے ہیں ،روس یوکرین کے کئی شہروں پر قبضہ کرچکاہے اور دارلحکومت پر قبضہ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔بالی ووڈ اداکارہ عروشی روٹیلا جو یوکرین میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیںوہ پھنستے پھنستے بال بال بچ گئیں۔ عروشی اگربروقت قدم نہ اٹھاتی تو وہ بھی اس جنگ کی زد میں آسکتی تھی۔


 اروشی روتیلا کا 25 فروری کو یوم پیدائش تھا ، جس کی وجہ سے وہ اپنے کنبہ کے ساتھ پہلے سے پلان کئے گئے مالدیپ کے سفر پر چلی گئیں ، لیکن مالدیپ جانے سے دو دن پہلے تک وہ یوکرین میں ہی فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں ، جہاں سے انہوں نے اپنا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔اروشی روتیلا اپنی آنے والی فلم دی لیجنڈ کی شوٹنگ یوکرین میں کررہی تھیں۔ اس فلم سے اروشی روتیلا تمل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکالگ گیا، اہم کھلاڑی باہر