کوٹلی ستیاں میں کوسٹر حادثہ،ایک طالب علم جاں بحق،7 زخمی

Dec 28, 2025 | 21:18:PM
کوٹلی ستیاں میں کوسٹر حادثہ،ایک طالب علم جاں بحق،7 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحصیل کوٹلی ستیاں کے قریب کوسٹر الٹ گئی ، افسوسناک ٹریفک حادثے میں پاپاشکیل ستی جاں بحق جبکہ 7 طلبا شدید زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،کوسٹر میں 15 طالبات سوار تھیں۔
زخمی طلباء کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے، حادثے کے مقام سے 7 زخمیوں کو پرائیویٹ ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں ،حادثے میں ایک شخص کوسٹر میں پھنس گیا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی کا فاشسٹ رویہ جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے؛ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین