دریائے چناب میں کشتی حادثہ ،1 جاں بحق

Sep 05, 2026 | 10:03:AM
دریائے چناب میں کشتی حادثہ ،1 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں سیر کے دوران کشتی حادثہ، 5 افراد ڈوب گئے ہیں۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران 3 افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا گیا۔

مزید پڑھیں:بابو سرٹاپ پر برفباری سے موسم سرد ،راولپنڈی میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی

جبکہ ایک شخص ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، حادثے میں لاپتا ہونے والے ایک شخص کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا شخص کی تلاش کے لیے دریائے چناب میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں غوطہ خوروں سمیت دیگر امدادی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

 ریسکیو آپریشن میں گجرات اور وزیرآباد کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیاہے۔