پی ٹی آئی کا فاشسٹ رویہ جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے؛ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فاشسٹ رویہ جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے۔
مریدکے میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ مذاکرات سے زیادہ عدالتی فیصلوں پر منحصر ہے۔
رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کیلئے اہم ملک بنادیا،بھارتی جارحیت کے جواب میں عبرتناک شکست ہی اس کی سزا ہے،حکومت نے معیشت کو سنبھالا، تمام معاشی اشاریئے مثبت بنادیئے۔
انہوں نے کہا کہ افغان جارحیت کا جواب دینے کی آپشن موجود ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پختونخوا کا دورہ لاہور سیر سپاٹے کے سوا کچھ نہیں، بھارت نے پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای چالان کے حوالے سے زبردست سہولت متعارف