گھروں کی تعمیر اور خریداری ، بینکوں سے قرض فراہمی میں 2.8فیصد اضافہ

Aug 28, 2025 | 22:19:PM
گھروں کی تعمیر اور خریداری ، بینکوں سے قرض فراہمی میں 2.8فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں سالانہ بنیادوں پر2.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کےلئے بینکوں سے جاری قرضوں کا حجم 208ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 2.8فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 203ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.7فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔

جون میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضے کا حجم 207 ارب روپے تھا جو جولائی میں بڑھ کر208ارب روپے ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سکول 4 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: