سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امداد لیکر ترکی کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

Aug 28, 2022 | 21:45:PM
سیلاب متاثرین کی مدد ، طیارہ کراچی
کیپشن: سیلاب کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی امداد لیکر ترکی سے جہاز کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کرلیا ۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ترکی سے پہنچنے والے ٹینٹ کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں،ترکی کے سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ،ریلیف کا سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کی جانب سےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی