یو اے ای کی جانب سےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Aug 28, 2022 | 19:24:PM
متحدہ عرب امارات، سیلاب متاثرین، امدادی سامان، پہلی پرواز 
کیپشن: سیلاب متاثرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات سےسیلاب متاثرین کیلئے  امدادی سامان کی پہلی کھیپ  پاکستان پہنچ گئی ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اماراتی سفارتخانے کی جانب سے امداد وصول کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں کا سلسلہ جاری ہے ، لاکھوں بے گھر متاثرین امداد کے منتظر ہیں، حکومت اور دیگر ادارے متاثرین کی امداد کیلئے کوشاں ہیں، حکومت کی جانب سے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی گئی ہے، جس پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید النہیان کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن سے زائد امدادی سامان لیکر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ،اماراتی سفارتخانے کے مطابق نور خان ایئر بیس پہنچنے والی پرواز میں خوراک، خیمے، ادویات بھیجی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 25 سال پرانا اراضی معاوضہ کیس، صدر عارف علوی کا این ایچ اے کو ادائیگی کا حکم