اسحاق ڈار کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ علاقائی صورتحال سمیت پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
عالمی برادری نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار پر حمایت کا اظہارکیا۔
پاکستان کی جاری کاوشوں کیلئے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات ! سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، اہم خبر آ گئی