گلگت بلتستان میں انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلگت بلتستان میں انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتیں جوڑ توڑ اور اتحاد سازی میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) بھی ممکنہ سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے متحرک ہو چکی ہے اور خطے میں اثر و رسوخ رکھنے والی جماعتوں اور اہم شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ وفد آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گا۔
وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امیر مقام اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل ہوں گے، ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی و سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں علامہ عارف واحدی سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے، علامہ ساجد نقوی کی جماعت پہلے ہی جی بی الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کر چکی ہے ۔
اسلا می تحریک پاکستان کی گلگت بلتستان میں سیاسی مہم شروع ہوگئی ، اس سلسلے میں علامہ شبیر میثمی، زاہد اخونزادہ سمیت دیگر مرکزی رہنما سکردو پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس