نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس

Apr 28, 2026 | 16:17:PM
نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرامہ اورتھیٹرانڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہےکہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔
وسیم عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
وسیم عباس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کیلئے ہمیشہ اتنی سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔
وسیم عباس نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹوں کا حال پوچھتے تھے،  بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوادیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے ہسپتال کی آفر کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی کے ساتھ متنازع گانے پر سنجے دت نے معافی مانگ لی
وسیم عباس  نے کہاکہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔