نورا فتیحی کے ساتھ متنازع گانے پر سنجے دت نے معافی مانگ لی

Apr 28, 2026 | 10:33:AM
نورا فتیحی کے ساتھ متنازع گانے پر سنجے دت نے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپرسٹار سنجے دت نے نورافتیحی کے ساتھ متنازع گانے’’سرکے چنر تیری سرکے‘‘پر اٹھنے والے تنازع کے بعد باضابطہ  معافی مانگ لی۔
سنجے دت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سمن پر پیش ہوئے جہاں گانے میں مبینہ فحش اور نازیبا مواد سے متعلق ان سے وضاحت طلب کی گئی۔

 سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں گانے کے بول، ترجمے یا اس کی حتمی پیشکش کے حوالے سے پہلے سے کوئی تفصیلی علم نہیں تھا کیونکہ ان کا کردار صرف ایک پیشہ ور اداکار کے طور پر معاہدے کے مطابق پرفارم کرنے تک محدود تھا۔
معروف اداکار نے کمیشن کے سامنے  خواتین کے احترام،معاشرتی اقدار اور سماجی حساسیت کا اظہار کرتے ہوئے مخلصانہ معافی مانگی،ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے مواد کی حمایت نہیں کرتے جو خواتین یا کسی بھی طبقے کے لیے نامناسب ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے سینئر اداکار بھرت کپور انتقال کرگئے

سنجے دت نے اس موقع پراعلان کیا کہ وہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی 50 بچیوں کے ایک سالہ تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے،اس حوالے سے تین ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ بھی کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔