ججز کا تبادلہ بدنیتی سے کیا جائے تو آئین اجازت نہیں دیتا: بیرسٹر علی ظفر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ بدنیتی سے کیا جائے تو آئین اجازت نہیں دیتا۔
سپریم کورٹ کے باہر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 5 ججز نے عدالت عظمیٰ کو خط لکھا تھا،انہوں نے کہا کہ کمیشن میں جسٹس ارباب، جسٹس خادم کے تبادلہ کا ایجنڈا واپس لے لیا گیا، ججز کے تبادلہ کی کوئی وجہ ہونی چاہیے۔
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ آج آزاد عدلیہ کےلیے افسوسناک دن ہے، ججز کا تبادلہ بدنیتی سے کیا جائے تو آئین اجازت نہیں دیتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ججز کو بلاوجہ تبادلہ نہیں کرسکتے، تبادلے کے اس انداز کو سزا کے طور استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس