آئین سے روگردانی نہیں ہونی چاہیے:ا سینیٹر فیصل سبزواری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئین سے روگردانی نہیں ہونی چاہیے، صوبے انتظامی یونٹس ہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر انتظامی تقسیم ہو تو پھر کیا لگتا ہے کہ ان کا کونسا حق مارا جائے گا۔
سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے یہ مہاجروں یا ایم کیو ایم کا شہر نہیں ہے،انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں سندھی، پنجابی اور بلوچ سب بستے ہیں۔