خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری

Apr 28, 2025 | 19:25:PM
خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

  ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق  پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا شعبے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، سائبر حملوں کے لیے سپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے، حملہ آور ہیکرز اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل,آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں،انوارالحق