پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل,آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں،انوارالحق

Apr 28, 2025 | 19:15:PM
پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل,آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں،انوارالحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق نگران وزیر اعظم و سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز انتہائی پروفیشنل ہیں، موجودہ آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں۔ 

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال  کرتے ہوئےسینیٹر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آج تک یہ حق میسر نہیں کہ وہ اپنا فیصلہ خود کر سکیں،ہندوستان میں اقلیتوں کے پاس بنیادی حقوق نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی چوبیس کروڑ عوام کے چیلنجز کو لیے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ریاست کے ذمہداران لٹیروں کی طرح دھکیاں دے رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں جا کر فلاں کو مار دینا چاہئیے،یہ پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں، 

 اجلاس سے سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں سات لاکھ فوج ہے، پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا وہاں اتنا بڑا واقعہ کیسے ہو سکتا ہے؟انڈیا کا جو پراپیگنڈا تھا وہ دنیا کے سامنے آ گیا،مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی جو واقعات سامنے آئے ان میں بھی مودی کا نام آیا،ہماری خاموشی کی وجہ سے انڈیا نے فائدہ اٹھایا۔

منطور کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج تمام پارٹیوں کا یکجا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی خاطر ہم سب ایک  پیج پر ہیں،تمام پارٹیاں پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خاطر ایک ہیں،میڈیا اور سیاستدان بند کمرے میں بیٹھ کر جنگ چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگر پانی والا مسئلہ ہوا تو انڈین فوج کے خون کیساتھ ہولی کھیلیں گے،فیصل واوڈا