اگر پانی والا مسئلہ ہوا تو انڈین فوج کے خون کیساتھ ہولی کھیلیں گے،فیصل واوڈا

Apr 28, 2025 | 18:56:PM
اگر پانی والا مسئلہ ہوا تو انڈین فوج کے خون کیساتھ ہولی کھیلیں گے،فیصل واوڈا
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر فیصل  واوڈا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج وہ واحد فوج ہے جس کا نعرہ اللہ اکبر کا ہے،انڈیا کے چائے بیچنے والے وزیر اعظم کو پیغام دیتے ہیں کہ اگر پانی والا مسئلہ ہوا تو انڈیا کی فوج کے خون کے ساتھ ہولی کھیلیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم پُر امن قوم ہیں لیکن جنگ ہوئی تو ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں،اگر پانی کی دھمکی کی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا اور انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جب ملک کی بات آ جائے تو ہم سب یکجا ہیں،وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بلائیں، اس وقت  معاملہ ہمارے گھر کا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ اس وقت ہمارا آرمی چیف بہادر اور پُر اعتماد ہے، پھر ہمیں کس چیز کی فکر ہے؟ پوری قوم پاک فوج کے پیچھے اور دشمن کے آگے کھڑی ہے،پاکستان کے میڈیا اور اینکرز کا مشکور ہوں جنہوں کے نہایت مہذب انداز انڈیا کو بہترین جواب دیا۔ان کاکہناتھا کہ ہمارے پڑوسی دوست بہت مخلص اور پاکستان کے ساتھ ہیں،ہم نے اپنی ائیر سپیس روک کر انڈیا کو نقصان دینا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ پربڑااعلان،امریکا کو خوش کردیا