پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی

Apr 28, 2025 | 11:52:AM
پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلئےپی ٹی آئی مذاکرات کیلئےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی،مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔