یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

Apr 28, 2022 | 13:03:PM
یوم مئی پر عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: یوم مئی عام تعطیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)حکومت سندھ نے یکم مئی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری۔

 مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

 یادرہے کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے،  یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں،  محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا ہے۔

یہ دن 1886میں شکاگو کے مقام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہونے والے احتجاج کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادیہ حسین کا بولڈ لباس۔ویڈیو وائرل۔صارفین کی سخت تنقید

واضح رہے کہ پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے کے ڈیلی ویجزز ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری