نادیہ حسین کا بولڈ لباس۔ویڈیو وائرل۔صارفین کی سخت تنقید

Apr 28, 2022 | 12:38:PM
نادیہ حسین کا بولڈ لباس۔ویڈیو وائرل۔صارفین کی سخت تنقید
کیپشن: نادیہ خان کا بولڈ لباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین اپنے بولڈ لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آ گئیں۔

اداکارہ ایک بار پھر غیر معمولی لباس پہننے کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں نیلے رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا تاہم اس کے ساتھ  پہنے ٹراؤزر  نے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار بنایا۔

نادیہ نے گاؤن کیساتھ سکن رنگ کا اسٹریچ ایبل اور سکن فٹ  ٹراؤزر پہنا ہوا ہے تاہم صارفین کو انکا یہ ٹراؤزر ایک آنکھ نہیں بھایا اور اسے بدترین لباس قرار دیا۔

صارفین نے ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ حسین یہ سب کام جان بوجھ کر کرتی ہیں اور وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ اس طرح کی حرکتیں سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے کے ڈیلی ویجزز ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

 کئی مداحوں نےسخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا  تاہم  کچھ مداحوں نے ان کے لباس کو  پسند بھی کیا۔

  

 یاد رہے نادیہ حسین  ایک خوبصورت ماڈل، اداکارہ اور ایک باصلاحیت کاروباری شخصیت ہیں، وہ اپنی بے باک اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی