ریلوے کے ڈیلی ویجزز ملازمین کے لئے بڑی  خوشخبری

Apr 28, 2022 | 11:34:AM
ڈیلی ویجزز ملازمین کے لئے بڑی  خوشخبری
کیپشن: پاکستان ریلوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی۔ چیئرمین ریلوے سید خالد گردیزی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ ڈویژن اور ملتان ڈویژن میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے واٹسن کو سالگرہ پر کیا تحفہ دیا?

 واضح رہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آئندہ ماہ سے 25 ہزار روپے بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی تنخواہ ملا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نےعمران خان کیخلاف ایکشن لے لیا