کورونا کے مشکل وقت میں علی ظفر کی عاجزانہ دعا سو شل میڈیا پر شیئر

Apr 28, 2021 | 22:23:PM
کورونا کے مشکل وقت میں علی ظفر کی عاجزانہ دعا سو شل میڈیا پر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  معروف گلوکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا سو شل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق علی ظفر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ‘‘بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘۔

علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔ بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر معروف اداکا ر گرفتار

علی ظفر نے مزید لکھا اس دعا کو انہوں نے آواز میں گایا ہے لیکن اسےاس سے قبل بر صغیر کی عظیم گلو کا رہ  لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی ہ جب کہ اس کے اشعار شکیل بدایونی نے لکھے۔

یہ بھی پڑھیں:رئیلٹی شو میں قید نوجوان کی رہائی کا ہیش ٹیگ جسے 18 کروڑ بار دیکھا گیا ۔۔ویڈیو وائرل