کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر معروف اداکا ر گرفتار

Apr 28, 2021 | 21:07:PM
کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر معروف اداکا ر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لدھیانہ پو لیس نے معروف بالی وڈ اداکار جمی شیرگل کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمی شیر گل نے کئی کا میا ب فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’محبتیں‘، ’دل ہے تمہارا‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’اسپیشل 26 وغیرہ شامل ہیں۔ شہر لدھیانہ میں ایک اسکول میں فلم کی شوٹنگ کئی روز سے جاری تھی کہ پولیس نے پہنچ کر شوٹنگ رکوادی اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وارننگ دیتے ہوئے کریو ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اچھا لگا آپ نے۔۔۔مہوش حیات کا شفقت محمو دکیلئے تھینکس

نائٹ کرفیو کے دوران بھی سکول میں شوٹنگ جاری تھی پولیس نے چھاپہ مار کر شوٹنگ کو رکوادیا اور ماسک نہ پہننے و دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موقع سے اداکار جمی شیر گل سمیت 4 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سمیت 35 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رئیلٹی شو میں قید نوجوان کی رہائی کا ہیش ٹیگ جسے 18 کروڑ بار دیکھا گیا ۔۔ویڈیو وائرل