رئیلٹی شو میں قید نوجوان کی رہائی کا ہیش ٹیگ جسے 18 کروڑ بار دیکھا گیا ۔۔ویڈیو وائرل

Apr 28, 2021 | 19:47:PM
 رئیلٹی شو میں قید نوجوان کی رہائی کا ہیش ٹیگ جسے 18 کروڑ بار دیکھا گیا ۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روسی نوجوان چینی رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب ۔بے چا رہ کئی ہفتوں سے اس کیلئے کوشش کررہا تھا۔چائنیز بوائے بینڈ نامی اس رئیلٹی شو میں 27 سالہ ولاڈاسلو ایوانو حادثاتی طور پر شامل ہوگیا تھا اور حیران کن طور پر فائنل تک پہنچ گیا ۔
وہ لوگوں سے درخواست کرتا رہا تھا کہ اسے ووٹ دیکر اسے شو سے باہر کردیں۔ 3 ماہ بعد آخرکار اس کی خواہش پوری ہوئی اور اسے فائنل میں ناکامی ملی۔ ڈائریکٹر نے اس کی شخصیت کو دیکھنے کے بعد بطور امیدوار شو کا حصہ بننے کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ نئی زندگی کو آزمانا پسند کرے گا۔وہ تیار تو ہوگیا مگر اس کے فوری بعد ہی اسے اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہونے لگا مگر کنٹریکٹ کے باعث شو سے الگ ہونا ممکن نہیں تھا۔یہی وجہ تھی کہ وہ شو میں وہ بے دلی سے گانے، رقص اور دیگر کام کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اچھا لگا آپ نے۔۔۔مہوش حیات کا شفقت محمو دکیلئے تھینکس
 شو میں ایک موقع پر اس نے کہا 'بوائے بینڈ کا رکن بننا میرا خواب نہیں کیونکہ میں گلوکاری اور رقص نہیں کرسکتا، مجھے توقع ہے کہ ججز مجھے سپورٹ نہیں کریں گے، دیگر تو اے گریڈ چاہتے ہیں مگر میں ایف چاہتا ہوں کیونکہ وہ میرے لیے آزادی ہے۔ ولاڈاسلو ایوانو نے عوام پر زور دیا تھا کہ اس کے خلاف ووٹ دے کر اسے شو سے نکال دیں کیونکہ وہ شو میں کامیابی حاصل کرنا نہیں چاہتا، جسے بوائے بینڈ کا حصہ بننا ہوگا۔مگر ناظرین کو وہ کچھ زیادہ ہی پسند آگیا تھا اورر اسے 3 ماہ تک شو کا حصہ بنائے رکھا۔یا د رہے کہ اس طرح کے شو جنوبی کوریا اور چین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ امیدواروں کو صوبہ ہینان کے ایک جزیرے میں رکھ کر ان کے فونز ضبط کرلیے گئے جبکہ جو لوگ شو کے درمیان میں اسے چھوڑنا چاہتے، تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ویسے تو اس طرح کے شوز کی ووٹنگ کی شفافیت پر ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں مگر ولاڈاسلو ایوانو کا اینٹی ہیرو انداز چینی ناظرین کے دلوں کو چھو گیا۔مداحوں نے تو اس روسی نوجوان کو 'انتہائی قابل رحم غلام' کا نام دیا ۔
شو سے علیحدگی کا ہیش ٹیگ 18 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا اور روسی سفارتخانے نے بھی اسے ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ،مبارک ہو، خوب آرام کرو۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کا ادا کا ر گووندا سے متعلق اہم انکشاف ۔۔ویڈیو وا ئرل کر دی