ارتغرل کی مشہور اداکارہ ’’روشنی خاتون‘‘نے منفرد کھیل میں مہارت حاصل کرلی

Apr 28, 2021 | 15:05:PM
ارتغرل کی مشہور اداکارہ ’’روشنی خاتون‘‘نے منفرد کھیل میں مہارت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسٹاگرام پر 3.4 ملین  فالوورز والی ارتغرل کی مشہور اداکارہ ’’روشنی خاتون ‘‘ نے ایک منفرد کھیل ’’ہاسپکچ ‘‘ میں مہارت حاصل کرلی ہے ۔ یہ منفرد کھیل  پاکستانی میں ’’اسٹاپو‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ترکی کی خوبصورتی برکو کیراتلی آج کل گھر میں کچھ عمدہ تفریحی وقت گزار رہی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر شائقین کو شادی کے بعد کی زندگی کی ایک جھلک پیش کرتی رہتی ہے۔ برکو  نے مشہور ترکی ڈرامہ سیریل ارتغرل  میں  روشنی خاتون کے کردار کی وجہ سے پاکستانی شائقین میں شہرت پائی۔

یہ بھی پڑھیں:’’روزہ لگ رہا ہے‘‘ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو پر صارفین آگ بگولہ

روشنی خاتون نے اپنی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ گھر پر ہاپسکچ کھیل رہی ہے۔انہوں نے لکھا: "جب میں گھر وقت گزار رہی ہوتی ہوں  حتی کہ میرا کتا بھی یہ  منفرد کھیل کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔"

واضح رہے کہ  برکو نے حال ہی میں ترک گلوکار اور موسیقار سنان اکیل سے دوبارہ شادی کی ہے۔