رفتار، طاقت اور مہارت ، 95 سالہ خاتون نے سب کو حیران کردیا

Sep 11, 2026 | 13:55:PM
رفتار، طاقت اور مہارت ، 95 سالہ خاتون نے سب کو حیران کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)95 سالہ  امریکی خاتون  نے شاندار جذبے کا مظاہرہ کر کے  اپنی مہارت سے   ٹریک پر سب کو حیران کردیا ۔
 عام طور پر ہائی سکول کے ٹریک مقابلوں میں نوجوان کھلاڑی اپنی رفتار، طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں، لیکن اس وقت سب کی نظریں ایک 95 سالہ دادی پر جم گئیں جب وہ ہائی سکول کے ٹریک مقابلے میں حصہ لینے کیلئے میدان میں اتریں۔

خاتون نے امریکی پرچم والی ٹی شرٹ اور سپورٹس شارٹس پہن رکھی تھی،ہاتھ میں پول تھامے جب وہ ٹریک پر پہنچیں تو شاید ہی کسی نے سوچا ہو کہ وہ چند لمحوں بعد ایسا شاندار مظاہرہ کرنے والی ہیں جو پورے سٹیڈیم کی توجہ حاصل کرلے گا۔

 95 سالہ خاتون نے دوڑ کا آغاز کیا، رفتار پکڑی اور پھر پول والٹ کیلئے خود کو تیار کیا، انہوں نے مہارت کے ساتھ پول کا سہارا لیا، ہوا میں چھلانگ لگائی اور کامیابی سے بار عبور کرلی۔

مزید پڑھیں:منگولیا کے صدر نے 100کلوگرام وزن 20 مرتبہ اٹھا کر حیران کردیا

ان کی یہ غیر معمولی کارکردگی دیکھ کر سٹیڈیم میں موجود تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے اور پورا ماحول اور نعروں سے گونجنے لگا۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ اس مشکل مظاہرے کے کامیاب ہونے کے بعد خاتون کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ تھی۔

ان کی مسکراہٹ اور پراعتماد انداز نے وہاں موجود لوگوں کے دل جیت لئے۔

خاتون کی ویڈیو بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین ان کی توانائی، حوصلے اور کھیل سے محبت کو سراہا رہے ہیں۔

95 سال کی عمر میں نوجوانوں کے درمیان ٹریک پر اتر کر پول والٹ کرنا یقیناً ایک غیر معمولی منظر تھا۔

اس جزبے  نے  پیغام  دیا کہ عمر بہت سی حدیں طے کر سکتی ہے لیکن جذبہ اور حوصلہ انسان کو نئی مثال قائم کرنے سے نہیں روک سکتا۔