منگولیا کے صدر نے 100کلوگرام وزن 20 مرتبہ اٹھا کر حیران کردیا

Sep 11, 2026 | 10:06:AM
منگولیا کے صدر نے 100کلوگرام وزن 20 مرتبہ اٹھا کر حیران کردیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منگولیا کے صدر نے بنچ پریس مظاہرے سے لوگوں کو حیران کردیا۔

منگولیا کے صدر  اوکھناگین کھورلسوکھ نے فوجی یونٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا کے سب دیکھتے رہ گئے۔

 منگولیا کے صدر نے دورے کے دوران 100 کلوگرام وزن 20 مرتبہ اٹھا کر اپنی طاقت کا لوہا منوالیا۔

اوکھناگین کھورلسوکھ 58 برس کے سابق فوجی افسر اور سابق وزیراعظم ہیں جب کہ وہ مارشل آرٹس اور فٹنس کے حوالےسے بھی شہرت رکھتے ہیں۔