الیکٹرک مسلز سٹیمولیٹر جیکٹ وزن کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے:ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)الیکٹرک مسلز سٹیمولیٹر ( electric muscles stimulator) جیکٹ پہن کر 20 منٹ میں 600 کیلوریز برن ہو جاتی ہیں ، مسلز ایکٹو اور مضبوط ہو جاتے ہیں ۔
مارننگ ود فضا میں ای ایم ایس ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ ویٹ لاس یا وزن کم کرنے کیلئے اس جیکٹ کا بہت فائدہ ہے ، کھائیں پئیں ، اگر جم جانے یا ورزش کیلئے وقت نہیں ہے تو ای ایم ایس جیکٹ پہنیں وزن کم ہو جائے گا ، ای ایم ایس فٹ اور صحتمند رکھتی ہے ، فالج کے مریض کیلئے بھی بہت اچھی ہے۔
ماہر ین کے مطابق ای ایم ایس جیکٹ میں چیسٹ ، بیک اور ابڈومن کے الگ الگ الیکٹروڈ لگے ہیں ، فضا علی نے خود جیکٹ پہن لی ، انہیں بتا یا گیا کہ اگر اسکی شدت کنٹرول نہ کی جائے تو یہ جیکٹ پہننے والے کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے ۔
ایکسپرٹ نے بتا یا کہ یہ 90 سے 95 فیصد تک مسلز ایکٹیویشن کرتا ہے ، اگر کوئی اس کے پراسس کو نہیں سمجھتا تو یہ نقصان کا باعث ہو سکتا ہے ،اگر جم نہیں جا سکتے ، تو بیس منٹ کے دس سیشنز کے بعد فرق محسوس ہو گا ، اگر یہ پیٹ یا کمر پر کام کر رہی ہے تو اسکے لئے ایکسرسائز کرنے پڑتی ہے ۔
ماہرین کے مطابق ریلیکس موڈ، ری ہیب لی ٹیشن موڈ، فیٹ برن اور کارڈیو کے موڈز جیکٹ میں موجود ہیں ، اس جیکٹ کے ساتھ ڈبل چن بھی کم ہو جاتی ہے ، اس سے سکن نہیں لٹکتی ، اسے استعمال کرنے کیلئے ایکسپرٹ کی ضرورت ہے کیونکہ ایک ایک اینگل پر گائیڈنس چاہیے ، اس جیکٹ سے انگزائٹی کا مریض بھی بہتر ہو سکتا ہے ، جیسے سروائیکو جینک ہیڈ ایک کیلئے موثر ہے۔