شلپا شیٹھی شوہر سے متعلق سوال پر صحافی پر برہم

Sep 27, 2021 | 23:04:PM
شوہر سے متعلق سوال، صحافی پر برہم
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ، شیٹھی شیٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی ضمانت پر رہا ہونے والے شوہر راج کندرا سے متعلق سوال کرنے والے صحافی پر برہم ہوگئیں اور جواب دینے کے بجائے آگے سے ہی سوال کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی رہائی کے حوالے سے معلومات کیلئے شلپا سے گفتگو کرنے والے صحافیوں کو شلپا نے جھاڑ پلادی۔شلپا شیٹھی نے صحافی کے سوال کے جواب میں آگے سے ہی سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں راج کندرا ہوں، میں اس کے جیسی لگتی ہوں، آپ ہی بتائیں میں ہوں کون؟۔

یہ بھی پڑھیں: میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں، گوہر خان