میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں، گوہر خان

Sep 27, 2021 | 22:41:PM
میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں، گوہر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہیں۔

بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر گوہر خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کیں۔گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج! میں اپنا دن منارہی ہوں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی رہی ہوں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میں اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں والدین کی بہترین بیٹی بن سکوں اور خود پر انہیں فخر محسوس کروا سکوں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہوں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

یہ بھی پڑھیں: اپنی فٹنس کیلئے ہر طرح کے جتن کرتی ہوں‘ صوفیہ احمد