مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں

Oct 27, 2025 | 22:15:PM
مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا سمارٹ فون 17 پرو میکس چار ہفتوں بعد بالآخر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگیا۔ اس ڈیوائس کی جگہ نئی متعارف کرائی جانے والی شیاؤمی کے ہی ریڈمی کے 90 پر ومیکس نے لی ہے۔

مقبول سمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری)  ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر ویوو ایکس 300 پرو، آنر میجک 8 پرو نویں اور ریئل می جی ٹی 8 پرو فائیو جی  (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ آزادکشمیر میں حکومت بنانے میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی یا نہیں؟راناثنا اللہ نے بتا دیا

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: