آزاد کشمیر حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینگے:رانا ثنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔
ٰیہ بھی پڑھیں :پنجاب میں پہلی بار مساجد کے آئمہ کرام کا وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ