ایک ہی فون نمبرکو 2 آئی فونز پراستعمال کرنا جلدممکن ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کسی ایک فون نمبر کو 2 آئی فونز میں استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا مگر بہت جلد یہ تبدیل ہونے والا ہے،ایپل کی جانب سے آئی او ایس 27 آپریٹنگ سسٹم میں آئی فون ہینڈ آف نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے،اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے فون نمبر کو 2 آئی فونز میں استعمال کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ آئی او ایس 27 کو کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو شیڈول ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور یہ جلد مختلف آئی فون ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کا ذکر جون 2026 میں ایپل کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر سرسری طور پر کیا گیا تھا، مگر تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں،اب ایک رپورٹ میں اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کو سیٹنگز میں جاکر سیٹ کرنا ہوگا جو کہ سیلولر مینیو میں ہوگا،اس سیٹ اپ پراسیس کے دوران آپ کو ایک آئی فون کو مرکزی ڈیوائس کے طور پر سلیکٹ کرنا ہوگا جبکہ دوسرے فون کو کمپینن ڈیوائس کا درجہ دینا ہوگا۔
ایپل کے مطابق صارف کی مرکزی ای سم کو مرکزی فون میں رکھنا ہوگا جبکہ کمپینن آئی فون کو کمپینن ای سم موصول ہوگی،اس سے صارف ایک ہی نمبر کو دونوں آئی فونز میں استعمال کرسکے گا۔
دونوں آئی فونز میں آئی او ایس 27 کا ہونا ضروری ہوگا جبکہ موبائل نمبر آپریٹر کی سپورٹ بھی درکار ہوگی،فی الحال امریکا اور نیدرلینڈز کی 2 کمپنیوں کی جانب سے اس فیچر کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے 11 طلبہ و طالبات گرفتار