وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے کی خبر موصول ہوئی،استعفیٰ موصول نہیں ہوا؛ذرائع صدر ہاوس

Oct 27, 2025 | 18:29:PM
وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفے کی خبر موصول ہوئی،استعفیٰ موصول نہیں ہوا؛ذرائع صدر ہاوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوئے ہیں،ذرائع صدر ہاوس نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے کوئی  استعفی موصول نہیں ہوا۔ 

صدر ہاوس ذرائع  کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے استعفے کی خبر موصول ہوئی لیکن ابھی کاپی نہیں مل سکی۔

 استعفے کی خبروں پر صدر ہاوسکے ذرائع کا کہنا ہےابھی تک کسی قسم کا استعفی موصول نہیں ہوا،اگر استعفے کی کاپی موصول ہوتی ہے تو صدر ہاؤس سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے گرڈ سٹیشن جبی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا