لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

Oct 27, 2023 | 00:48:AM
لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سگیاں پُل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو وحید ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او شاہدرہ عامر شہزاد کے مطابق اس کارروائی میں دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: دن دیہاڑے بنک لوٹنے والے ملزمان گرفتار، کون کون ملوث تھا ؟ اہم انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم وحید ریکارڈ یافتہ تھا جو 40 کے قریب وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ ملزمان سے واردات کے دوران چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وحید کے باقی مفرور ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔