دن دیہاڑے بنک لوٹنے والے ملزمان گرفتار، کون کون ملوث تھا ؟ اہم انکشاف

Oct 26, 2023 | 20:53:PM
دن دیہاڑے بنک لوٹنے والے ملزمان گرفتار، کون کون ملوث تھا ؟ اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)کراچی کے علاقے شادمان میں نجی بینک میں 80 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز 6 ملزمان نے اسلحے کے زور پر  بنک عملے کو یرغمال بنا کر 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی ، نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نے پولیس کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزما ن کو ٹریس کرتے ہوئے رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ 

ملزمان کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے  نے صبح 6 بجے گرفتارکیا اور مزید تفتیش کیلئے اس خبرکو لوگوں سے چھپائے رکھا۔

ایڈشنل آئی جی کراچی ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اصل مودہ کیا تھا؟ اہم خبر آگئی