پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اصل مودہ کیا تھا؟ اہم خبر آگئی

Oct 26, 2023 | 18:23:PM
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اصل مودہ کیا تھا؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد کی  پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا اصل مودہ سامنے آ گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی وفد کی قیادت سابق سپیکر  قومی اسمبلی اسد قیسر کر رہے تھے ، وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی امامت میں نماز مغرب بھی ادا کی ، ملاقات ختم ہونے کے بعد  اہم پی ٹی آئی رہنما  اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کا مودہ سیاسی نہیں تھا بلکہ ہم ان کی ساس کی وفات پر فاتحہ کیلئے آئے تھے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مستقبل میں بھی کوئی ایسی ملاقات ہو سکتی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے  جواب دیا کہ یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں تھی،بلکہ ہم پختون ہیں اور ہماری روایت ہے کہ کس غم کی صورت میں ہم ایک دوسرے کا حال احوال اور فاتحہ کیلئے ضرور جاتے ہیں ویسے بھی ہم سیاسی لوگ ہیں اگر پی ٹی آئی چیئر مین ہمیں اجازت دیں گے تو  ملاقاتیں ضرور ہو ں گی ۔

ایک اور صحافی نے اسدقیصر سے سوال کیا کہ کیا اس ملاقات میں پی ٹی آئی چیئر مین  کی رضا مندی شامل تھی ؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ملاقات سیاسی نہیں تھی اس لیے ان کی مرضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک کروڑ 41 لاکھ ویڈیوزہٹا دیں

واضح رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں  علی محمد خان ، بیرسٹر سیف اور  جنید اکبر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت