فیصل آباد ،تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ،ملزم کو 3 بار سزائے موت 60 لاکھ روپے ہرجانہ

Nov 27, 2025 | 18:22:PM
فیصل آباد ،تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ،ملزم کو 3 بار سزائے موت 60 لاکھ روپے ہرجانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد اسداللہ سراج نے دو مقدمات میں تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے ملزم پرویز کو 3 بار سزائے موت 60 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کی عدالت نے دیگر دو ملزمان قربان اور اعجاز احمد کو 2،2 بار سزائے موت اور 40،40 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنادیا ،ملزمان پر عدنان سرور،شاہد اسلم اور اصغر اعوان کے قتل کا الزام تھا ،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پولیس نے دوہزار بائیس میں مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے دیگر 15 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ،ملزمان پر اراضی کے معاملہ پر 3 افراد کے قتل کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سامنے پنجاب میں ملزمان کو ڈھول بجا کر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، شیری رحمان