آئس برآمدگی کیس؛سندھ ہائیکورٹ نے اپیل پر فیصلہ سنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)سندھ ہائیکورٹ نے آئس برآمدگی کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم سخی داد کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہاکہ تفتیشی افسر نے کیس پراپرٹی بروقت جمع نہیں کرائی تھی ،تفتیشی افسر نے ملزم سے برآمد منشیات بروقت کیمیکل ایگزمینر کے پاس نہیں بھیجی ۔
ملزم سخی داد کو 24 جولائی 2024 کو موچکو تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔