پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم،کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس 

Nov 27, 2023 | 21:43:PM
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم،کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ملک میں عام انتخابات کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا.

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس پارٹی کی سینئر راہنما طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوا ،جس میں کمیٹی اراکین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔

 اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے اور ان کی سفارشات لی گئیں، کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کئے، کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا