سائفر کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا

Nov 27, 2023 | 21:15:PM
سائفر کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیش کرنے کا تاحال فیصلہ نہ کیا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں کل ممکنہ پیشی کے پیش نظرجوڈیشل کمپلیکس میں اڈیالہ جیل سے لائے جانے والے قیدیوں کونہ لانے کا فیصلہ کیا گیاہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا تاحال فیصلہ نہ کیا جا سکا،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب نہیں دیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی پر اعلیٰ قیادت نے بھی ہدایات جاری کر دیں ،تحریک انصاف کے کارکنان کو جوڈیشل کمپلیکس نہ جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے،ہدایات نامہ میں کہا گیا ہے کہ ورکرز کے جوڈیشل کمپلیکس جانے کی صورت میں حکومت دوبارہ جیل ٹرائل کے احکامات جاری سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج کی اہم عہدے پر تعیناتی