محمکہ پولیس کے دفتروں سے ساڑھے 24 کروڑسے زائد مالیت کا اسلحہ غائب

May 27, 2025 | 19:12:PM
محمکہ پولیس کے دفتروں سے ساڑھے 24 کروڑسے زائد مالیت کا اسلحہ غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق پولیس افسروں کے دفاتر سےساڑھے 24 کروڑسے زائد مالیت کا سامان غائب ہوا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی محکمہ داخلہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کے دفتر سے 8 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا اسلحہ غائب ہوا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے 4 کروڑ 71 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولیاں غائب ہوئیں۔پولیس آفس لاہور سے 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد مالیت کے غائب اسلحہ کی ریکوری نہیں ہو سکی جبکہ 2009 کے دوران سنٹرل جیل لاہور کے مختلف افسروں کو دی گئی رائفلوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔سی پی او ملتان کے دفتر سے 74 لاکھ سے زائد مالیت کی رائفلیں اور گولیاں غائب ہوئیں۔ڈی پی او سیالکوٹ کے دفتر سے 56 لاکھ 14 ہزار، ڈی پی او ساہیوال کےدفتر سے 43 لاکھ ، ڈی پی او اوکاڑہ کے دفتر سے 38 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہوا۔ڈی پی او گجرات کے دفتر سے 35 لاکھ اور ڈی پی او فیصل آباد کے دفتر سے 26 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ کا ریکارڈ موجود نہیں۔

اس بڑے انکشاف کے بعد سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے اسلحے کی عدم موجودگی بارے خبروں پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ کمیٹی 10 روز میں جواب جمع کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ ،ایف آئی اے  نے حوالہ ہنڈی میں ملوث  2 ملزمان کو  گرفتار  کر لیا