گوجرانوالہ ،ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )نے گوجرانوالہ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان بین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطے میں تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا،۔ملزمان کی شناخت محمد عمران بٹ اور واجد علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 19 لاکھ روپے برآمد۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان بین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطے میں تھے،ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول 66 رسیدیں, 4 بینک سلپس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’جب اللہ بلاتا ہے تو دروازے خود کھلتے ہیں‘‘ لیبیا کے شہری کی حج پر جا نے کی غیر معمولی داستان