ہانیہ عامر عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

Mar 27, 2024 | 14:21:PM
پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر رمضان المبارک میں سعادت حاصل کرنے کے بعد واطن واپس پہنچ گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر رمضان المبارک میں سعادت حاصل کرنے کے بعد واطن واپس پہنچ گئی۔ 

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ روز قبل مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے تصویریں شیئر کی تھیں۔

گزشتہ روز ہانیہ عامر کی پاکستان واپسی ہوئی ہے جہاں اُنہوں نے ایئر پورٹ پر روایتی انداز میں گلے میں پھولوں کے ہار اور ہاتھوں میں گلدستہ لیے تصویر شیئر کی ہے۔ 

اداکارہ کی وطن واپسی ڈھیلے ڈھالے مغربی لباس میں سر پر کیپ پہنے اور ماسک لگائے ہوئی ہے۔ 

ہانیہ عامر کو جہاں معروف شخصیت و عام صارف کی جانب سے عمرے کی مبارکباد دی جا رہی ہے وہی کچھ صارفین ہانیہ عامر کے عمرے کے مختصر دورانیے، مغربی لباس میں واپسی پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا ، حریم شاہ کا حیران کن انکشاف

یاد رہے کہ اداکارہ محض 5 روز قبل ہی براستہ دبئی عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچی تھیں اور اب ادائیگی کے بعد واپس بھی آگئیں۔ اس لیے ان کے محض 4 روز کے اندر عمرے کے بعد واپس بھی پہنچ جانے پرعوام نے خاصی حیرت کا اظہار کیا۔