لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا ، حریم شاہ کا حیران کن انکشاف

Mar 27, 2024 | 11:59:AM
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا ، حریم شاہ کا حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ  لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہےلیکن انہیں انکے دوست نے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے، جس میں وہ رہتی ہیں۔

 لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران صحافی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ یوکے میں رہتے  ہوئےگزر بسر کیسے  کرتی ہیں؟ آ پ کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں، کیا ٹک  ٹاک اور سوشل میڈیا  آپ کے ذرائع آمدن ہیں؟

 حریم نے ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں  رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن مجھے میرے ایک دوست نے یہاں اپنی محبت میں فرنشڈ  اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میرے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعے (دھمکیاں اور بلیک میلنگ )کے سبب مجھے یہاں کی حکومت نے بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں جگہ دی ہے لہٰذا یہاں میرا نہ رہائش کا خرچہ ہے نہ کسی اور چیز کا۔

یہ بھی پڑھیں:جہاں بجنی تھی شہنائی وہاں ماتم ہوا،پتنگ کی ڈور نے دو گھر اجاڑ دئیے

حریم کا کہنا تھا کہ میرے لیے  یہاں رہائش کیلئے آمدنی معنی نہیں رکھتی، میرے تعلقات اور دوستوں کی محبت ہی میرے لیےکافی ہے، مجھے زندگی میں کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں، لوگ لندن میں باقاعدہ رہنے کیلئے ترستے ہیں اور لوگوں کو لندن میں گھر بنانے کیلئے کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں فرنشڈ گھر گفٹ مل گیا ہے، میں خوش قسمت ہوں بلکہ میں پیدا ہی خوش قسمت ہوئی ہوں۔