وزارت دفاع کے لیے 15 ارب 83 کروڑ  90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور

Jun 27, 2025 | 19:24:PM
 وزارت دفاع کے لیے 15 ارب 83 کروڑ  90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 15 ارب 83 کروڑ  90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ی دے دی ۔

گرانٹ مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز، دیگر واجبات سمیت حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہداء ،وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی۔ 

وزارت خزانہ کے لیے 6.3 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے،وزارت خزانہ کے لیے 1774 ارب روپے تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے، گرانٹس  ملکی قرضوں کی ادائیگی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائیں گی ۔

وزارت خارجہ کے لیے 10 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور  کی گئی ہے ، وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 1.765 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نظرثانی درخواستیں منظور، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی